مفتی کفایت اللہ اور میاں عنایت کے اعزاز میں دعوت
جدہ (جاوید راہو) جے یو آئی کے مرکزی رہنما سابق ممبر صوبائی اسمبلی کے پی کے مانسہرہ مفتی کفایت اللہ اورممبر رویت ہلال کمیٹی میاں عنایت الرحمن کے اعزاز میں جدہ میں مقیم تحصیل بالاکوٹ کی معروف کاروباری شخصیت راجہ بشیر کی طرف سے دعوت دی گئی۔اس موقع پر تحصیل بالاکوٹ ضلع مانسہرہ کی سیاسی و سماجی شخصیات جن میں چوہدری دلپذیر، حاجی روشن، ملک دلدار ،چوہدری نورالحسن گجر، حاجی رفیق خان، حاجی مصطفی گجر اور میاں خان عاجز سمیت دیگر شامل تھےج۔مفتی کفایت اللہ اور میاں عنایت نے سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کے مسائل سمیت دیگر امور پر بات چیت کی ۔