پی ٹی آئی کے چیف میڈیا آرگنائزر گل حمید کے اعزاز میں دعوت
جدہ (جاوید راہو) پاکستان تحریک انصاف ویسٹرن ریجن کے زیر اہتمام مقامی ریسٹورنٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیف میڈیا آرگنائزر گل حمید خان کی دعوت افطاری کی گئی۔گل حمید خان نیازی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں نئے لوگوں کے آنے کی وجہ سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا مقابلے کرنے کیلئے سرگرم کارکنوں کی شمولیت سے تحریک انصاف مزید طاقتور ہوئی ہے۔جب اوپر لیڈر ایماندار، صادق اور امین ہو تو اسکے نیچے کام کرنیوالے تمام رہنما و کارکنان بھی ٹھیک چلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف جے آئی ٹی میں بری طرح پھنس چکے ہیں۔ اگلے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ہوںگے۔ سلطان عبدالباسط نے تحریک انصاف ویسٹرن ریجن کے اسٹرکچر کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا اور پارٹی ممبر شپ کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔قاسم دستی اور مبشر چیمہ نے اپنے خطاب میں پارٹی کے اندرونی معاملات پر روشنی ڈالی۔تقریب میں نذیر چغتائی، الیاس قاضی، عدنان لیاقت، سمیع اللہ جدون، حافظ صداقت، چوہدری فیاض، غلام مصطفی ہاشمی، غلام مجتبٰی ہاشمی، عبداللہ چیمہ، رانا طاہر، مرزا مدثر، اعجاز ، رمدانی، رضوان وڑائچ، تنویر خان،کامران رفاقت، حیدر علی، عبداللہ گھمن، ثاقب چیمہ، قاسم چیمہ، علی عمار باجوہ، رمضان رضا، شہباز احمد، محمد فیصل، محمد بشیر، عبدالحنان اور بہت سے دیگر کارکنان شامل تھے۔