سفیر پاکستان کی ترجمہ اتھارٹی کے سی ای او سے ملاقات
دوطرفہ وفود کے تبادلوں پر بھی اتفاق کیا گیا (فوٹو، ایس پی اے)
مملکت میں متعین سفیر پاکستان احمد فاروق نے بدھ کو اشاعت و ترجمہ اور ادب اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر محمد علوان سے ریاض میں ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس موقع پر دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور ثقافتی و فکری شعبوں میں تعاون کے اضافے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
لٹریچر ، پبلشنگ و ترجمہ اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے متعدد پروگراموں اور اس حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا جس کا مقصد ثقافتی رابطے اور مختلف مکاتب فکر کے ساتھ تجربات کا تبادلہ کرنا اور مملکت اور دنیا کے دانشوروں ، ادیبوں اور اصحاب فکر کے ساتھ تعاون کو وسعت دینا ہے۔
اس موقع پرفریقین نے باہمی تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کو مزید تیز کرنے اور دوطرفہ وفود کے تبادلوں اورثقافتی و ادبی تقریبات میں شرکت کے حوالے سے بھی بات کی ۔