سعودی عرب میں الاحسا ریجن کے گورنر شہزادہ سعود بن طلال بن بدر نے پیر کو اپنے دفتر میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق کا خیرمقدم کیا ہے۔
سفیر پاکستان اس وقت سفارتخانے کے حکام کے ہمراہ الاحسا ریجن کے دورے پر ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوستانہ بات چیت کی گئی۔ گورنر الاحسا نے ریجن میں ان کے خوشگوار قیام کی خواہش کا اظہار کیا جبکہ پاکستانی سفیر نے پرتپاک خیرمقدم پر گورنر کا شکریہ ادا کیا۔
سفیر احمد فاروق نے الاحسا ریجن میں مختلف شعبوں میں ہونے والی بے مثال ترقی کی تعریف کی۔
بعد ازاں گورنر الاحسا اور سفیر پاکستان نے سووینیئرز کا تبادلہ کیا۔