Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکمراں بچ گئے تو عوام احتساب کرینگے،بلاول

کوئٹہ ... پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکمران ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کی گود میں بیٹھ کر سیاست کرتے ہیں ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ آف شور کمپنیاں بنا کر آئی ایس آئی اور اسامہ سے مال لیکر پیپلزپارٹی کی حکومت ختم کی گئی تھی ۔کوئٹہ میںپارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ماضی کی غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا ۔ ہمیشہ اپنے مفاد کی سیاست کی ۔ انہوںنے کہا کہ سی پیک آصف علی زرداری کا وژن تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی تفتیش سے بچنے کے لئے حکومت آئینی اداروں کو دباو میں لارہی ہے ۔ شریف فیملی کو آج تھوڑی بہت پوچھ گچھ پر تکلیف محسوس ہورہی ہے ۔ انہوں نے کون سی جیلیں کاٹی ہیں ۔ ہم نے اپنی قبروں کا بھی حساب دیا ہے ۔ اگر حکمران جے آئی ٹی سے بچ بھی گئے تو عوام ان کا احتساب ضرور کریں گے ۔

 

شیئر: