مملکت کی قیادت کا مصر کے قومی دن پر مبارک باد کا پیغام
منگل 23 جولائی 2024 18:44
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے جمہوریہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کو مصر کے قومی دن کی مبارک باد کا ٹیلی گرام ارسال کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ارسال کیے گئے مبارک باد کے ٹیلی گرام میں مصر کے قومی دن کے موقع پر نیک تنماوں کا اظہار کرتے ہوئے مختلف میدانوں میں دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
دوسری جانب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے بھی مصری صدر کو خصوصی ٹیلی گرام ارسال کیا گیا جس میں مصری قیادت اور برادر عوام کو انکے قومی دن کی مبارک باد پیش کی گئی۔