Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں پیر کو سب سے زیادہ گرمی کہاں رہی؟

پیر کو سب سے کم درجہ حرارت 13 سینٹی گریڈ السودۃ میں رہا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق پیر کو سب سے زیادہ درجہ حرارت الاحساء میں  47 اور سب سے کم درجہ حرارت 13 سینٹی گریڈ السودۃ میں رہا۔
عاجل نیوز کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ  دمام میں 46، حفر الباطن، صحرائے الدھناء اور شرور میں 44، ریاض، مکہ مکرمہ، بریدہ اور رفحا میں 42، مدینہ منورہ میں 41 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ المجمعہ اور العلا میں 41، جدہ اور عرعر میں 40، حائل، تبوک بیشہ اور القریات میں 39 سینٹی گریڈ، ابھا، الباحہ میں 17 سینٹی گریڈ درجہ  حرارت رہا۔
قومی مرکز نے بتایا کہ ریاض ریجن کے السلیل اور وادی الدواسر میں ہلکی بارش کا امکان ہے جس کا سلسلہ پیر کو رات گیارہ بجے تک رہے گا۔ اسی طرح مکہ اور جازان ریجنوں  کے طائف  اور جازان شہروں میں درمیانے درجے کی بارش کا رات دس اور گیارہ بجے تک رہنے کا امکان ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: