موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ریاض ریجن کی متعدد کمشنریوں میں آج صبح سے ہی موسم گرد آلود رہے گا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق موسمیاتی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاض ریجن کے علاقے الدوادمی ، الرین ، القویعیہ اور عفیف میں گرد وغبار کا آغاز صبح نو بجے کے قریب ہو گا جس کا سلسلہ رات کے آٹھ بجے تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
-
جدہ میں گرد وغبار کا طوفان، حد نگاہ محدود ہوگئیNode ID: 789451
-
سعودی عرب میں گرد وغبار اور ریت کے طوفان کیوں کم ہوگئے؟Node ID: 863181
موسمی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کھلے میدانوں میں تیز ہوائیں بھی چلیں گی جس کی رفتار 3 سے 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہیں۔ تیز ہوا کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہو گی۔
گرد وغبار سے وادی الدواسر کے علاقے بھی متاثر ہوں گے ۔ غبار آلودہ ہوا کا سلسلہ رات نو بجے تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔
موسمیاتی مرکز کا کہنا تھا کہ ہائی ویزے پر سفر کرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ گرد وغبار سے متاثرہ علاقوں میں رہنے والے وہ افراد جو سانس کے مرض میں مبتلا ہیں احتیاط کریں بلا اشد ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال ضرور کریں تاکہ کسی قسم کی مشکل میں مبتلا نہ ہوں۔