Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعے کو سب سے زیادہ درجہ حرارت، گردوغبار اور بارش کہاں ہوئی؟

مدینہ منورہ اور جدہ میں درجہ حرارت 41 رہا۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
موسمیات کے قومی مرکزکاکہنا ہے کہ جمعے کو مملکت کا کونسا شہر سب سے زیادہ گرم اور کس علاقے کا درجہ حرارت سب سے کم رہا ۔
کہاں بارش کا امکان ہے اس بارے میں اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر تفصیلات جاری کی ہیں۔
قومی مرکز کے مطابق جمعہ 26 جولائی 2024 کو مملکت کا سب سے گرم شہر الاحساء رہا جہاں درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دمام میں 47، حفر الباطن میں 45 اور الخرج میں 44 سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔
موسمیاتی مرکز کے مطابق مکہ مکرمہ، ریاض اور وادی الدواسر میں 43، مدینہ منورہ اور جدہ میں 41، سکاکا، جازان، القنفذہ اور بیشہ میں 38، ابھا میں 27 اور الباحہ میں 26 سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعے کو سب سے کم درجہ حرارت السودۃ میں رہا جو 14 سینٹی گریڈ تھا۔
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ  الباحہ، جازان اور عسیر میں تیز بارش کا امکان ہے اور یہ سلسلہ رات گیارہ بجے تک جاری رہ سکتی ہے۔ جازان میں گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ رات 8 بجے تک ہوگا۔ اسی طرح مکہ مکرمہ اور اطراف کے پہاڑی علاقوں میں گرد آلود تیز ہواؤں کا سلسلہ رات دس بجے تک جاری رہنے کا قوی امکان  ہے۔  رات 9 بجے ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوکر رات گیارہ بجے تیز بارش پر اختتام ہذیر ہوسکتا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: