کن مقامات پر گاڑی کا ہارن بجانا منع ہے؟
اسکولوں اور ہسپتالوں کے باہر ہارن استعمال نہ کرنے کے سائن موجود ہوتے ہیں (فوٹو: ایکس)
سعودی عرب میں روڈز جنرل اتھارٹی (آر جی اے) نے ڈرائیوروں کو ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مخصوص مقامات پر گاڑی کا ہارن بجانا خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے اس کا خیال رکھا جائے۔
آر جی اے نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک انفوگرافک جاری کیا ہے جس کا عنوان ’کہاں ہارن بجانا منع‘ ہے۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ایسی جگہیں جہاں شور کرنا منع ہوتا ہے وہاں ہارن نہیں بجانا چاہئے کیونکہ یہ تہذیب اور شائستگی کے خلاف بھی ہے۔
شاہراہوں پر ایسے مقامات کی وضاحت کےلیے سائن بورڈز موجود ہیں جن کی پابندی کرنا ڈرائیوروں کے لیے لازمی ہے ۔
آر جی اے کا کہنا ہے کہ ایسی جگہوں سے کار سوار خاموشی سے گزریں اور ہارن سے گریز کریں ان جگہوں میں سکول ، ہسپتال اور ایمرجنسی سینٹرز شامل ہیں۔
اسکولوں میں طلبا جبکہ ہسپتالوں میں مریضوں کو پرسکون ماحول کی ضرورت ہوتی ہے اسی لیے ایسے مقامات پر ہارن نہ بجانے کے سائن لگائے جاتے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں