Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے شاہراہوں کا سیکیورٹی سروے

کابینہ نے اگست میں شاہراہوں کے سیکیورٹی سروے کی منظوری دی تھی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی جنرل اتھارٹی برائے روڈز نے ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے ریاض کی شاہراہوں کا سیکیورٹی سروے کیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق روڈز جنرل اتھارٹی کا مقصد شاہراہوں کو خطرات سے محفوظ کرنا اور ان کی کارکردگی کو موثر بنانا ہے۔ یاد رہے سعودی کابینہ نے اگست میں  شاہراہوں کے سیکیورٹی سروے کی منظوری دی تھی۔ 

اتھارٹی کے قائم مقام ایگزیکٹیو چیئرمین نے سروے کا جائزہ لیا (فوٹو: ایس پی اے)

اتھارٹی کے قائم مقام ایگزیکٹیو چیئرمین انجیینئر بدر الدلامی نے سروے کے موقع پر ہدایت جاری کی کہ ریاض میں شاہراہوں کی صفائی، دیکھ بھال اور شاہراہیں استعمال کرنے والوں کےلیے خدمات کا معیار بلند کیا جائے۔ 
ریاض کی شاہراہوں کے سیکیورٹی سروے کا ایک بڑا مقصد ان کی دیکھ بھال کے تقاضوں سے واقفیت حاصل کرنا بھی ہے۔ 

شیئر: