سعودی نائب وزیر خارجہ سے برطانوی وزیر کا ٹیلیفونک رابطہ
الخریجی نے تقرری پر مبارک باد دی۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے پیر کو برطانوی دفتر خارجہ میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے امور کے وزیرھیمیش فالکنر نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس موقع پر مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور کا جائزہ لیاگیا۔
ٹیلیفونک رابطے کے آغاز میں سعودی نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی نے ھمیش فالکنر کو برطانوی دفتر خارجہ میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے امور کے وزیر کے طور پر تقرری پر مبارک باد دی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں