Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ سے امریکہ، سپین اور قبرص کے سفراء کی ملاقاتیں

امریکی سفیر سے ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے جمعرات کو وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں امریکہ، سپین اور قبرص کے سفراء نے ملاقاتیں کیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے مملکت میں امریکی  سفیر مائیکل ریٹنی نے ملاقات کی۔
الخریجی نے ریاض میں وزارت خارجہ  کے ہیڈکوارٹر میں سفیر کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لینے کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی امور میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی۔ (فوٹو ایس پی اے)

دوسری جانب نائب وزیر خارجہ سے جمعرات کو مملکت میں سپین کے سفیر جارج سیرا نے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کی مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے موقع پر کونسلز اور کمیٹیوں کے سیکریٹریٹ کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر فہد الحارثی بھی موجود تھے۔

سپین کے سفیر سے ملاقات کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل انجینیئر فہد الحارثی بھی موجود تھے۔ (فوٹو ایس پی اے)

ادھر نائب وزیر خارجہ سے جمعرات کو وزارت کے ہیڈکوارٹر میں مملکت میں قبرص کے سفیر مائیکل الیکسیوس فیڈونیس نے ملاقات کی۔
اس موقع پر  دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات  اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر گفتگو ہوئی۔ علاوہ ازیں انہیں تمام شعبوں میں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: