Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئرلینڈ میں سعودی خواتین کی ’قابل قدر کامیابیوں‘ پر اعزاز

خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سعودی قیادت کی غیر متزلزل حمایت حاصل ہے۔ فوٹو واس
آئرلینڈ کے سعودی سفارت خانے میں گذشتہ روز پیر کو سعودی عرب کی خواتین کو مختلف شعبوں میں ان کی ’قابل قدر نمایاں کامیابیوں‘ پر اعزاز سے نوازا گیا۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق قائم مقام ناظم الامور عبدالسلام بن عبداللہ المشیطی نے سعودی خواتین کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔

بین الاقوامی سطح پر خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ فوٹو واس

اس موقع پر عبدالسلام بن عبداللہ المشیطی نے کامیابی حاصل کرنے والی خواتین سے ملاقات میں کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز مملکت کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے کا نتیجہ ہے۔
تقریب میں ڈبلن میں ثقافتی اتاشی کے دفتر کے قائم مقام سربراہ ڈاکٹر عبدالعزیز بن فہد الفہید نے بھی شرکت کی۔
عبدالسلام المشیطی نے مختلف شعبوں میں سعودی خواتین کی نمایاں کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنانے اور مقامی و بین الاقوامی سطح پر ان کی صلاحیتوں اور کامیابیوں کو بڑھانے کے لیے سعودی قیادت کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت کو اجاگر کیا۔

سعودی سفارتخانے میں خواتین کے لیے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ فوٹو واس

آئرلینڈ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے موجود سعودی طلباء کی مدد میں اہم خدمات پیش کرنے پر ڈاکٹر جانان الدیحان اعزاز حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔
میٹا میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنے کام میں بہترین کارکردگی پر ثمر بنت عبدالمحسن السلطان کو اعزاز سے نوازا گیا۔
ملائیشیا میں ہونے والے ITEX 2024 مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے اور طب کے طلباء کو مطالعہ میں مدد دینے والی الیکٹرانک ایپلی کیشن تیار کرنے پر ہونہار سعودی طالبہ وعد عدنان باکدم کو بھی اعزاز دیا گیا۔
 

شیئر: