ؑروٹ ٹو مکہ‘ عازمین کی خدمت کےلیے سعودی خواتین کا موثر کردار
ؑروٹ ٹو مکہ‘ عازمین کی خدمت کےلیے سعودی خواتین کا موثر کردار
پیر 27 مئی 2024 23:43
یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے پراگراموں میں سے ایک ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے روٹ ٹو مکہ انیشیٹو کے تحت زائرین کی خدمت کےلیے سعودی خواتین بھی مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں۔
یہ انیشیٹو زائرین کی خدمت کےلیے سعودی وزارت داخلہ کا سعودی وژن 2030 کے پراگراموں میں سے ایک ہے۔
سات ممالک کے گیارہ ائیرپورٹ پرعازمین حج کو ان کے ملک میں امیگریشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
آن لائن ویزے کے اجرا، فنگر پرنٹس، امیگریشن، کسٹم اور صحت ضوابط چیک کرنے تک تمام کام متعلقہ ملک ہی میں کیے جاتے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق انڈونیشیا کے اڈیسومارمو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ’روٹ ٹو مکہ‘ لاؤنج میں تعینات فرسٹ سارجنٹ عبدہ آل مطہر نے کہا کہ ’وطن عزیز خاص طور پر زائرین کی خدمت ہر شہری کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے‘۔
’عازمین حج اور معتمرین کی خدمت سعودی عرب کاعزم ہے۔ عازمین کےلیے طریقہ کار کو آسان بنانے کےلیے ہر شہری ایک فرض کے طور پر انجام دیتا ہے‘۔
اڈیسومرمو ایئرپورٹ پرہی تعینات سامح یوسف نے عازمین حج کی خدمت پر خوشی کا اظہار کیا۔
شروق ابراہیم ابو خدیجہ کا کہنا تھا’ روٹ ٹو مکہ انیشیٹو کا مقصد عازمین حج کو بہترین خدمات فراہم کرنا ہے‘۔