Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو کے ملازمین میں سعودی خواتین کا تناسب 7.2 فیصد

سعودی ملازم خواتین کی تعداد 5 ہزار 294 تک پہنچ گئی ہے (فوٹو: الاقتصادیہ)
 آرامکو کمپنی کے ملازمین میں سعودی خواتین کا تناسب 7.2 فیصد تک پہنچ گیا۔
گزشتہ برس کمپنی کے ملازمین کے حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ ملازمین کی مجموعی تعداد 73 ہزار ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق آرامکو کمپنی میں گزشتہ برس 2023 تک سعودی ملازم خواتین کی تعداد 5 ہزار 294 ہو گئی ہے جن میں اعلی عہدیدارشامل ہیں۔
سعودی عرب کی قومی تیل کمپنی آرامکو میں اعلی عہدوں پر انتہائی ماہر خواتین کی تعیناتی کےعمل میں گزشتہ برس غیرمعمولی طور پر اضافہ ہوا۔
کمپنی میں اعلی عہدوں پرتعینات خواتین کی تعداد 233 ہے جو اہم عہدوں کے تناسب کا 4.8 فیصد ہے جبکہ سال 2022 میں یہ تعداد 176 تھی جو کہ 3.8 فیصد بنتی ہے۔
ورک زون کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ جن شعبوں میں سعودی خواتین کام کررہی ہیں ان میں فائرسیفٹی، تجارت اور انسپیکٹرز اور فلائنگ یونٹ میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس فلائنگ یونٹ میں خواتین کا پہلا بیج شامل ہوا تھا جو کہ آرامکو کی تاریخ میں ایک تاریخ ساز واقعہ ہے۔

شیئر: