Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسانی سمگلنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے: ڈاکٹر ھلا

مملکت نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے جامع اقدامات کیے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
ہیومن رائٹس کمیشن کی صدر اور انسداد انسانی سمگلنگ کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ھلا بنت مزید التویجری کا کہنا ہے کہ ’انسانی سمگلنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے‘۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق انسداد انسانی سمگلنگ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں ڈاکٹر ھلا نے مزید کہا کہ ’مملکت کی قیادت نے ویژن 2030 کی روشنی میں انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے جامع اقدامات کیے ہیں جن میں سرفہرست انسانی سمگلنگ کے مکروہ جرائم سے نمٹنے کے لیے قوانین شامل ہیں‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’انسانی سمگلنگ کے جرائم سے نمٹنے کے لیے انسانی حقوق کمیشن کے تحت باقاعدہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کا مقصد فعال میکانزم مرتب کرتے ہوئے ان جرائم کا سد باب کرنا ہے‘۔
ہیومن رائٹس کمیشن کی سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ’انسانی سمگلنگ کی روک تھام اور سمگلروں کے خلاف عدالتی کارروائی کے حوالے سے مملکت کا کردار ہمیشہ سے انتہائی فعال رہا ہے اس ضمن میں دیگر ممالک کے ساتھ مل کر جامع انداز میں کام کیا جاتا ہے تاکہ اس نوعیت کے جرائم کا مستقل بنیادوں پر سدباب کیا جاسکے‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: