Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسانی اسمگلنگ پر15 برس قید اور10 لاکھ ریال جرمانہ

عالمی یوم انسداد انسانی اسمگلنگ کے موقع پر ادارہ امن عامہ کی یاد دہانی (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
عالمی یوم انسداد انسانی اسمگلنگ کے موقع پر ادارہ امن عامہ کی جانب سے اس مکروہ فعل میں ملوث افراد یا گروہ کے حوالے سے مقررہ سزاوں کی یاد دہانی کرائی ہے۔
ادارہ امن عامے کے ایکس اکاونٹ پر کہا گیا ہے کہ مملکت میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث کسی گروہ یا افراد کو سخت سزا دی جاتی ہے۔
قانون کے مطابق انسانی اسمگلنگ کی سزا 15 برس تک قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ مقرر ہے تاہم جرم کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جاسکتی ہیں۔
ادارہ امن عامہ کا مزید کہنا تھا کہ مملکت میں قانون پرسختی سے عمل درآمد کیا جاتا ہے کوئی بھی جرم کرکےقانون سے بچ نہیں سکتا ہے۔
انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد یا گروہ کے بارے میں مصدقہ اطلاع دینے کے لیے ادارہ امن عامہ نے ٹول فری نمبر جاری کیے ہیں جن پر ایسے کیسز کی رپورٹ کی جاسکتی ہے۔ مکہ مکرمہ ، ریاض اور مشرقی ریجن کے لیے 911 جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں سے 999 پر اطلاع فراہم کرنے کی سہولت موجود ہے۔

شیئر: