Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان، ڈیزل بھی سستا کردیا گیا

’ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 10 روپے 86 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 5 روپے 72 پیسے کم ہوئی ہے‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔
بدھ کی رات وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 17 پیسے کمی کی گئی ہے۔‘
’ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کی کمی ہوئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 5 روپے 72 پیسے کم ہوئی ہے۔‘
کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 269 روپے 43 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے ہوگئی ہے۔ 
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 160 روپے 53 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 32 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 177 روپے 39 پیسے ہوگئی ہے۔
نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رہیں گی۔

شیئر: