امارات میں اگست کے لیے پٹرول و ڈیزل کے نرخوں میں اضافہ
یکم اگست سے سپر 98 کی قیمت 3.05 درھم ہوجائے گی۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات نے بدھ 31 جولائی کو پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کا اعلان کردیا۔ اس پر عمل درآمد یکم اگست 2024 سے ہوگا۔
الامارات الیوم کے مطابق اگست میں پٹرول کے نرخوں میں جولائی کے مقابلے میں 5 سے 6 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے۔
پٹرول سپر 98 کی قیمت میں 6 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے اس کی ایک لٹر قیمت جولائی میں 2.99 درھم تھی جو یکم اگست کو بڑھ کر 3.05 درھم ہوجائے گی۔
خصوصی 95 کی قیمت جولائی میں 2.88 درھم تھی اس میں 5 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب اس کے اگست کے لیے نرخ فی لٹر 2.93 درھم ہیں۔
ای پلس 91 کی قیمت جولائی میں 2.80 درہم تھی جس میں 6 فلس کا اضافہ ہوا اور قیمت اگست کے لیے 2.86 درھم مقرر کی گئی ہے۔
ڈیزل کے نرخوں میں 6 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے جولائی میں ایک لٹر ڈیزل 2.89 درھم میں فروخت ہوتا تھا اب اگست میں اس کے نرخ 2.95 درھم ہوں گے۔
امارات میں ایندھن کی قیمتوں کی نگرانی کرنے والی کمیٹی نے اگست 2024 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کی منظوری دے دی ہے۔
ایندھن کی تقسیم کار کمپنیوں نے نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا نفاذ جمعرات یکم اگست 2024 سے ہوگا اور نئی قیمتوں میں 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی شامل ہے۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں