فارکس اداروں سے ہوشیار رہیں: امن عامہ
’غیر مستند ادارے فارکس سنگل شیئر کرکے سادہ لوح عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ امن عامہ نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کا فارکس سے خبردار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’متعدد غیر ملکی اور غیر مستند ادارے فارکس سگنل شیئر کرکے سادہ لوح عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’غیر مستند اور غیر رجسٹراداروں سے ہوشیار رہا جائے‘۔
’اس طرح کے سگنل کے چکر میں رہنے سے پیسوں کا ضیاع بھی ہوگا اور جرم کا ارتکاب بھی‘۔