کرپشن کے الزام میں 149 افراد گرفتار، 266 سے تفتیش
’گرفتار شدگان پر رشوت، منصب کا ناجائز استعمال اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ انسداد کرپشن نے جولائی 2024 کے دوران 149 افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ 266 افراد سے تفتیش کی گئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں سے بعض وزارت داخلہ، وزارت نیشنل گارڈ، وزارت انصاف، وزارت صحت، وزارت تعلیم اور وزارت بلدیات کے ملازمین ہیں‘۔
محکمہ انسداد کرپشن نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان پر رشوت، منصب کا ناجائز استعمال اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں‘۔
محکمے نے واضح کیا ہے کہ ’زیر حراست افراد میں سے بعض کو تفتیش مکمل کرنے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے جبکہ ان کو عدالت میں طلب کیا جائے گا‘۔
’زیر نظر کیس کے سلسلے میں محکمے کے تفتیش اہلکاروں نے چانج پڑتال کے لیے 3010 دورے کئے ہیں‘۔
’زیر نظر کیس میں ملوث افراد کوتمام حقائق، شواہد اور دلائل جمع کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا‘۔