فیفا ورلڈ کپ 2034 کی سعودی عرب میں میزبانی پر کتاب کی اشاعت
فیفا ورلڈ کپ 2034 کی سعودی عرب میں میزبانی پر کتاب کی اشاعت
جمعرات 1 اگست 2024 17:21
فیفا میں باضابطہ بولی کی کتاب جمع کرانا اہم اور تاریخی لمحہ قرار دیا گیا ہے۔ فوٹو واس
فیفا نے ورلڈ کپ 2034 کے اب تک کے سب سے بڑے ایڈیشن کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی بولی کی تفصیلات پر کتاب شائع کی گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق پیرس میں منعقد ہونے والی فیفا کی سرکاری تقریب میں مملکت میں ورلڈ کپ 2034 کی باضابطہ بولی جمع کرانے کے بعد اس کتاب کی نقاب کشائی کی گئی۔
ورلڈ کپ 2034 کے کسی ایک ملک میں منعقد کرانے کے بولی کی اس فائل کو جس کا نعرہ ہے Growing Together یعی ’مل کر بڑھیں گے‘ اس نعرے کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مکمل حمایت کے ساتھ مملکت میں تاریخی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہوئے یہ کتاب وسیع منصوبوں اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو ظاہر کرتی ہے۔
پیرس میں منعقد ہونے والی تقریب میں سعودی وزیر کھیل اور سعودی اولمپک و پیرا اولمپک کمیٹی کے صدر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے کہا ’ہم مل کر تاریخی فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے سعودی عرب کے خواب کو عملی شکل دینے کے لیے کوشاں ہیں۔
شہزادہ عبدالعزیز نے مملکت میں کھیلوں کے شعبے کی بڑے پیمانے پر حمایت اور فیفا ورلڈ کپ 2034 کی باضابطہ بولی پر مسلسل رہنمائی اور اسے بااختیار بنانے کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔
شہزادہ عبدالعزیز نے آفیشل بولی کی کتاب کی اشاعت پر بتایا ’ورلڈ کپ کے انعقاد کے ساتھ ہمارے گہرے جذبات جڑے ہوئے ہیں اور مملکت میں 48 ٹیموں کے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والے پہلے ملک کے طور پر سعودی عرب کی کامیابی کو یقینی بنائیں گے۔‘
اس موقعے پر سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن کے صدر یاسر المسیحل نے کہا ’ یہ ایک ایسا لمحہ ہے جو سعودی عرب کے فٹ بال اور کھیلوں کے شعبوں کی ترقی کے سفر میں اہم قدم ہے۔
یاسر المسیحل نے بولی کی فائل جمع کرانے کے موقعے کو سعودی عرب میں فٹ بال کے لیے یادگار لمحہ قرار دیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہماری میزبانی کی پیشکش عالمی فٹ بال برادری کی توجہ حاصل کرے گی اور آنے والی نسلوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔
یاسر المسیحل نے بتایا کہ ورلڈکپ 2034 کے شائقین کو سعودی عرب کے متعدد خوبصورت مقامات کو ایکسپلور کرنے کا موقع ملے گا۔
جدہ اور الخبر کے ساحلی شہروں کے علاوہ ریاض کے قریبی صحرائی علاقے اور ابھاء کے پرفضا سرسبز مقامات ہماری ثقافت اور مہمان نوازی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن کے صدر نے بتایا کہ مملکت میں فٹبال کے کھیل میں دلچسپی نمایاں ہے، ہمارے پاس خواتین کی قومی فٹبال ٹیم ہے اور یہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں مملکت کے عزم میں معاون ہے۔
فٹبال فیڈریشن جلد ہی ایک پریس کانفرنس کے ذریعے قومی ٹیم کی تیاریوں اور پیش رفت کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کرے گی۔
یاسر المسیحل نے مملکت کی جانب سے فیفا میں باضابطہ بولی کی کتاب جمع کرانے کو ایک اہم اور تاریخی لمحہ قرار دیا۔