Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ کتاب میلے میں حرمین لائبریری کا سٹال عوامی توجہ کا مرکز کیوں؟

حرمین کے کتب خانے میں قدیم نسخوں کی تعداد 8 ہزار سے زیادہ ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے مدینہ منورہ کتب میلے میں نادر و نایاب کتب کے نسخے عوام کی دلچسپی کے لیے خصوصی طورپر رکھے گئے ہیں۔ میلے میں رکھی گئی قدیم و نادر کتب میں عوام غیرمعمولی دلچسپی لے رہے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مدینہ منورہ میں تیسرا کتب میلہ جاری ہے جہاں ادارہ حرمین کی جانب سے بھی سٹال لگایا گیا ہے۔
ادارہ حرمین کی لائبریری میں موجود قدیم ترین اور نادر نسخوں کو کتب میلے میں رکھا گیا ہے جن میں سال ہجری 1286 میں قاہرہ میں چھپنے والا صیح البخاری، سال ہجری 1312 کی قدیم کتاب ’المعیار المعرب اور الجامع المغرب‘ کا نسخہ بھی لایا گیا ہے۔
ادارہ حرمین کے کتب خانے میں اس وقت 11 ہزار 491 قدیم کتب کے نسخے موجود ہیں جنہیں ماہرین نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے محفوظ کیا ہے ۔

’مسند الموطا‘ کا دنیا بھر میں موجود واحد نسخہ میلے میں رکھا گیا ہے(فوٹو: ایس پی اے)

مسجد الحرام کے کتب خانے میں موجود دیگر نادر نسخوں میں ’مسند الموطا‘ بھی ہے جو پوری دنیا میں ایک ہی ہے جسے سال ہجری 693 میں تحریر کیا گیا تھا یہ قلمی نسخہ ہے جبکہ ایک اور قلمی نسخہ ’جامع مفردات الادویہ والاغذیہ‘ ( ادویات اور غذا کے مفردات) جس کے مولف عبداللہ بن احمد البیطار المالقی تھے بھی موجود ہے۔
کتب خانے میں موجود قدیم مخطوطات کے قلمی نسخوں کی تعداد 8503 ہے جو اصل صورت میں ہیں جبکہ 2756 نسخے فوٹو کی صورت میں محفوظ ہیں۔

شیئر: