قاہرہ کتب میلہ : سعودی سٹال کی غیرمعمولی مقبولیت
اثرا کے سٹال کو لوگوں نے بے حد پسند کیا۔ (فوٹو عاجل)
قاہرہ میں جاری بین الاقوامی کتب میلے میں سعودی عرب کی جانب سے کنگ عبدالعزیز کلچرل سینٹر ’اثرا‘ نے اپنا پویلین لگایا ہے۔ جہاں آنے والے افراد کو مختلف ذرائع سے کتب بینی اور کتاب دوستی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ’اثرا‘ کے پویلین میں اب تک 60 ہزار سے زائد افراد نے وزٹ کیا۔
زائرین نے سعودی پویلین میں رکھے گئے مواد اور کتابوں میں خصوصی دلچسپی لی کیا۔
اس موقع پر اثرا نے ڈیجیٹل وسائل کے ذریعے آنے والے شائقین کو مختلف معلومات فراہم کی ۔
قاہرہ کے کتاب میلے میں مصر اور کویت میں تعینات سعودی سفراء بھی موجود تھے اور انہوں نے اثرا کی شرکت کو کامیاب قرار دیا۔
کتاب میلے کے حوالے سے قاہرہ میں اثرا کی نویں شرکت ہے۔ اس موقع پر مرکز کے ثقافتی مشیر طارق الخواجی نے کہا کہ ’پڑھیں‘ مقابلے کو عربوں میں زبردست پذیرائی مل رہی ہے اس حوالے سے گزشتہ سال عرب مملک سے اس بارے میں 50 ہزار سے زائد افراد کے اندراجات موصول ہوئے تھے جبکہ اس سال ان کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔
طارق الخواجی نے کہا کہ مقابلہ کئی مراحل سے گزرتا ہے اور سب سے پہلے قارئین ہماری سائٹ پر رجسٹرڈ ہوتے ہیں اور پھر اس حوالے سے مقابلہ کے حوالے سے ورچوئل انٹرویوز سیشن میں داخل ہوتے ہیں۔
الخواجی کا کہنا تھا کہ اس کے لیے 40 افراد منتخب ہوئے ہیں جو دو ہفتے تک ظہران میں رہیں گے اس دوران وہ ’ریڈنگ فورم‘ کے تجربے کے علاوہ مختلف ورکشاپس میں شرکت کریں گے۔ نیز تخلیقی تحریری کورسز اور ادیبوں اور تخلیقی لوگوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں