Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دانیہ شاہ کی اپنے وکیل حکیم شہزاد سے نکاح کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کے معروف ٹیلی ویژن اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ کی نکاح کی خبریں سامنے آنے کے بعد تقریب کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آئی ہیں۔
ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے شادی کی ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں دانیہ کو عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دانیہ شاہ ہاتھ میں گلدستہ تھامے اپنے شوہر حکیم شہزاد کے ساتھ کسی شادی ہال میں داخل ہو رہی ہیں جب کہ ان کے ارد گرد لوگ ان پر پیسے نچھاور کر رہے ہیں۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہال میں داخل ہوتے ہی دانیہ شاہ کی والدہ جوڑے کے استقبال کے لیے کھڑی ہیں اور حکیم شہزاد کو گلے بھی لگاتی ہیں۔
پیر کے روز ٹک ٹاک پر دانیہ شاہ نے اپنا ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے حکیم شہزاد سے اپنے نکاح کی تصدیق کی تھی۔
اس سے قبل حکیم شہزاد نے اپنی ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے دانیہ سے شادی کر لی ہے، جس پر دانیہ نے جوابی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے معاملے کی تصدیق کی۔
دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد ان کے وکیل بھی ہیں اور پاکستانی میڈیا میں شائع ہونے والی حالیہ رپورٹس کے مطابق انہوں نے دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی وراثت سے حصہ دلوانے کا اعادہ بھی کیا تھا۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک انٹرویو میں حکیم شہزاد نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی تین بیویاں ہیں اور دانیہ سے ان کی چوتھی شادی ہے۔
حکیم شہزاد نے مزید کہا ’جب میں دانیہ کا وکیل بنا تو ان کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی جس پر لوگوں نے غیر مناسب تبصرے کیے اور دانیہ کی کردار کشی ہے۔ دانیہ حقیقت میں ایسی نہیں ہیں، ان جیسی نیک اور شریف خاتون میں نے اپنی ساری زندگی میں نہیں دیکھی‘۔
اس ہی انٹرویو میں دانیہ شاہ نے بتایا تھا کہ حکیم شہزاد سے ان کا ابھی نکاح ہوا ہے، جبکہ رخصتی اور ولیمہ بعد میں منعقد کیا جائے گا۔
تاہم حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیوز سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ دانیہ اور ان کے شوہر کے نکاح کے بعد دیے جانے والے عشائیے کی ہیں۔
واضح رہے کہ دانیہ شاہ مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ تھیں، سنہ 2022 میں انہیں عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں لودھراں سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے کئی ماہ بعد عدالت نے ان کی ضمانت منظور کی تھی۔ 

شیئر: