ورلڈ ریلی چیمپئن شپ کا حتمی راؤنڈ سعودی عرب میں ہوگا
’سعودی عرب نے ورلڈ ریلی چیمپئن شب کی 10 سال کے لیے میزبانی کا معاہدہ کر رکھا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت کھیل نے کہا ہے کہ ورلڈ ریلی چیمپئن شپ کا حتمی مقابلہ 27 سے 30 نومبر 2025 تک سعودی عرب میں ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب نے ورلڈ ریلی چیمپئن شب کی 10 سال کے لیے میزبانی کا معاہدہ کر رکھا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ورلڈ ریلی چیمپئن شپ کا آغاز 23 جنوری 2025 میں مونٹے کارلو سے ہوگا‘۔
’دوسرا مرحلہ افریقہ میں، پھر ایشیا میں، پھر یورپ میں اور اس کے بعد امریکہ سے ہوتا ہوا حتمی مقابلہ سعودی عرب میں ہوگا‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں ہونے والا حتمی راؤنڈ مختلف جغرفیائی ماحول میں کیا جائے گا‘۔
دریں اثنا اس موقع پر سعودی ریلی و بائک لیگ کے سربراہ شہزادہ خالد بن سلطان العبد اللہ الفیصل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی قیادت کی ہدایات اور سرپرستی سے سعودی عرب عالمی کھیلوں کے مقابلوں کا مرکز بن گیا ہے‘۔