Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض، نجران اور جدہ میں چار افراد کو سعودی شہریت دینے کی منظوری

سعودی شہریت کے شاہی احکامات اور وزارتی  فیصلے جاری کیے گئے ہیں (فوٹو: العربیہ)
محکمہ احوال مدنیہ نے کہا ہے کہ’ ریاض، نجران اور جدہ میں چار افراد کو سعودی شہریت دینے کے شاہی احکامات اور وزارتی  فیصلے جاری کیے گئے ہیں‘۔
اخبار 24 نے ام القری میں شائع ہونے والے سرکاری گزٹ کے حوالے سے بتایا ریاض میں ایمان جاسم محمد الاسعد کو سعودی شہریت دینے کا شاہی حکم جاری کیا گیا۔
نجران میں فضل عوض صالح الدغاری کی بیٹیوں دیانا اور شروق کو قانون شہریت کے آرٹیکل 14 کے تحت سعودی شہریت دینے کا وزارتی فیصلہ جاری ہوا ہے۔
 محکمہ احوال مدنیہ نے بتایا جدہ میں معن مروان عبدو الشاھین کو سعودی شہریت دینے کے حوالے سے شاہی فرمان جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے شہریت قانون کے مطابق وزیر اعظم کسی کو بھی سعودی شہریت دینے کے احکامات صادر کرتے ہیں۔
یہ احکامات وزیر داخلہ کی جانب سے موصول ہونے والی سفارشات کی روشنی میں کیے جاتے ہیں۔ قانون وزیر داخلہ کو یہ اختیار ہے کہ وہ کسی بھی شہریت کی درخواست کو منظور یا مسترد کردیں۔

شیئر: