Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی جانب سے موغا دیشو میں دہشت گرد حملے کی مذمت

 تشدد، انتہا پسندی کو مسترد کیے جانے کے موقف کا اعادہ کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت خارجہ نے مملکت کی طرف سے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
صومالی حکام نے سنیچر کو بتایا کہ موغا دیشو کے ایک مصروف ساحل پر الشباب کے خود کش بمبار اور مسلح افراد نے حملہ کیا۔ یہ موغادیشو میں ہونے والے شدید حملوں میں سے ایک ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت سے جاری بیان میں تشدد، انتہا پسندی اور شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کو مسترد کیے جانے کے سعودی موقف کا اعادہ کیا گیا۔
سعودی عرب نے صومالیہ کی حکومت اور عوام کی سپورٹ کا بھی اعادہ کیا۔
بیان میں صومالیہ کی حکومت، متاثرین کے اہل خانہ اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

شیئر: