الباحہ کا قدرتی حسن غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز
’سیاح بلند و بالا بہاڑ، سبزہ زار اور وادیوں کے علاوہ جنگلات کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
الباحہ کا قدرتی حسن، پر فضا ماحول اور خوشگوار موسم غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق غیر ملکی سیاح الباحہ کی جغرفیائی حیثیت، بلند و بالا بہاڑ، سبزہ زار اور وادیوں کے علاوہ جنگلات کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔
الباحہ میں سال کے بیشتر دنوں میں کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش ہوتی رہتی ہے جس کے باعث پورے علاقے میں ہریالی رہتی ہے جبکہ انتہائی گرمی میں بھی موسم خوشگوار رہتا ہے۔
گزشتہ عرصے کے دوران یہ بات ملحوظ کی گئی کہ مغربی ممالک سے آنے والے سیاح الباحہ کو ترجیح دیتے ہیں ۔
یہاں آنے والے بیشتر غیر ملکی سیاح وادیوں اور پہاڑوں میں کیمپنگ کرتے ہیں، جنگلات کی سیر کرتے ہیں اور تاریخی علاقوں کا وزٹ کرتے ہیں۔
دوسری طرف الباحہ کو معیاری سیاحتی مرکز کے طور پر متعارف کرانے کے لیے متعلقہ ادارے تمام سہولتیں فراہم کر رہیں۔