آرامکو کو دوسری سہ ماہی میں 109 بلین ریال کا منافع
’سال رواں 2024 کی دوسری سہ ماہی میں 425 بلین ریال کی آمدنی ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی آرامکو کمپنی نے کہا ہے کہ سال رواں 2024 کی دوسری سہ ماہی میں اسے 425 بلین ریال کی آمدنی ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آرمکو نے کہا ہے کہ ’دوسری سہ ماہی میں 109 بلین ریال کا منافع ہوا ہے‘۔
کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ سال کی دوسری سہ ماہی میں اس کا آپریٹنگ منافع 206 بلین ریال ہے۔
واضح رہے کہ دوسری سہ ماہی کا یہ منافع ممثال مدت کے مقابلے میں 2.8 فیصد کم ہے۔