سعودی عرب کے 67 فیصد ہوٹل 2030 میں فائیو سٹار کیٹیگری میں آجائیں گے
میریٹ انٹرنیشنل مملکت میں نمایاں ہوٹل آپریٹر کے طور پر ابھر سکتا ہے۔ (فوٹو سبق)
لندن کی معروف عالمی ریئل سٹیٹ کنسلٹنگ فرم ’نائٹ فرینک‘ نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب میں تعمیر کیے جانے والے ہوٹل یونٹس میں سے 67 فیصد اعلی یا لگژری کیٹگری (4 اور 5 سٹار) میں آئیں گے۔
ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے مطابق 4 اور 5 سٹار والے ہوٹلوں کے لیے اوسطاً فی کمرہ ایک سے 2 ورکر کی ضرورت ہوتی ہے اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مملکت کی ہاسپلٹی مارکیٹ کے اس شعبے میں 232000 سے 387000 کے درمیان کارکنوں کو ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
نائٹ فرینک کے تجزیے کے مطابق ’اکور‘ ہوٹلز گروپ 2030 تک 24500 ہوٹل کمروں کے ساتھ پہلے نمبر سے دوسرے نمبر پر آجائے گا۔ اسی طرح میریٹ انٹرنیشنل کی ممکنہ طور پر مملکت میں سب سے نمایاں ہوٹل آپریٹر کے طور پر ابھرنے کی امید ہے۔ 2030 تک تقریباً 26200 ہوٹل کی چابیاں اس کے انتظام میں ہوں گی۔
مکہ اورمدینہ میں ہوٹلوں کی فراہمی کے حوالے سے فرینک نائٹ کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ یہاں بڑی تعداد میں 221000 ہوٹلوں کے کمروں کا اعلان کیا گیا ہے جو یا تومنصوبہ بند ہیں یا زیر تعمیر ہیں۔
اگرچہ اس تعداد کا زیادہ تر حصہ فی الحال غیریقینی ہے۔ یہ دونوں شہروں کی ترقی کے پیمانے کو نمایاں کرتا ہے اور 2030 تک متوقع کُل کے تقریباً 24.7 فیصد کی نمائندگی کرتا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں