Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریا میں ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ پر حملے کے شبے میں عراقی نوجوان گرفتار

امریکی پاپ سٹار کا جمعرات، جمعہ اور سنیچر کو ویانا میں کنسرٹ کا پروگرام تھا (فوٹو: روئٹرز)
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ پر حملہ کرنے کی مبینہ سازش کی تحقیقات کے سلسلے میں میں ایک 18 سالہ عراقی شہری کو حراست میں لیا گیا ہے۔
روئٹرز نے وزارت داخلہ کے حوالے سے لکھا کہ عراقی شہری کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اسی حلقے ہے جس کا مرکزی ملزم ایک 19 سالہ آسٹرین ہے جس کا تعلق شمالی مقدونیا ہے۔
مرکزی ملزم نے داعش سے وفاداری کا عہد کیا تھا، ویانا کے ارنسٹ ہیپل سٹیڈیم کے باہر جمع ہونے والے افراد پر ایک مہلک حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
امریکی پاپ سٹار کا جمعرات، جمعہ اور سنیچر کو ویانا میں کنسرٹ کا پروگرام تھا جسے بدھ کو دیر گئے سکیورٹی خدشات کی بنا پر منسوخ کر دیا گیا تھا۔
17 اور 15 سال کی عمر کے دو دیگر آسٹرین نوجوانوں کو بدھ کے روز مبینہ سازش پر حراست میں لیا گیا تھا۔
اس دوران 15 سالہ نوجوان کو رہا کر دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ بطور گواہ گواہ رکھا گیا ہے۔
عراقی مشتبہ شخص نے 6 اگست کو داعش سے بیعت کی تھی، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ آیا اس کا حملے سے کوئی تعلق تھا یا نہیں۔

شیئر: