Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ

این ڈی ایم اے نے ممکنہ گلوف خطرات سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکموں کو پیشگی اقدامات کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ (فائل فوٹو: یو این ڈی پی)
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی )این ڈی ایم اے( نے صوبہ خیبر پختونخوا اور گگلت بلتستان میں ممکنہ گلوف (گلیشیئر کا پھٹنا) کے خطرے سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے جمعے کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ زیادہ درجہ حرارت اور موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر خیبر پختونخوا اور گگلت بلتستان میں 12 اگست تک گلوف کا خدشہ ہے جو فلیش فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن سکتا ہے۔
گلوف کے واقعات دیر، سوات، کوہستان، استور، گلگت، سکردو، گھانچے، شگر اور ملحقہ علاقے میں رونما ہو سکتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی صورت حال کے پیش نظر عوام ممکنہ خطرے سے دو چار علاقوں کی طرف سفر سے گریز کریں، اور ندی نالوں سے دور رہیں۔ خطرے سے دو چار علاقوں کی آبادیاں خصوصی احتیاط برتیں اور ہنگامی صورت حال کے مدنظر محفوظ مقامات کی طرف انخلا یقینی بنائیں۔ عوام مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔ موسم کی اپ ڈیٹس اور الرٹس سے باخبر رہیں۔
این ڈی ایم اے نے عوام کو بروقت الرٹس، ایڈوائزری اور گائیڈ لائنز فراہم کرنے کے لیے  Pak NDMA Disaster Alert ایپ متعارف کروائی ہے جو Google Play Store اور iOS پر دستیاب ہے۔
این ڈی ایم اے نے ممکنہ گلوف خطرات سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکموں کو پیشگی اقدامات کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

شیئر: