Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفارتخانے کی میزبانی میں پاکستانی فلم ’گنجل‘ کا سعودی پریمیئر

 فلم ’گنجل‘ پاکستانی چائلڈ لیبر کاکن اقبال مسیح کی زندگی پر مبنی ہے۔ ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں پاکستان کے سفارتخانے نے پاکستانی فلم ’گنجل‘ کے سعودی پریمیئر کی میزبانی کی جمعرات کو ریاض کے کلچرل پیلس میں فلم کی کاسٹ اور عملے کا خیرمقدم کیا۔
پاکستانی سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن معظم علی نے عرب نیوز کو بتایا ’دونوں ملکوں کے تعلقات، دوطرفہ روابط سے بڑھ کر بھائی چارے کے ہیں۔ بہت سے ایسے شعبے ہیں جہاں سعودی عرب اور پاکستان دونوں کے مفادات ہیں۔ مجھے یقین ہے ثقافت بھی ایک ایسا ہی شعبہ ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا ’ہم یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ایک متحرک فلم انڈسٹری ہے‘۔
 فلم ’گنجل‘ پاکستانی چائلڈ لیبر کاکن اقبال مسیح کی زندگی اور قتل پر مبنی ہے۔
فلم کے ڈائریکٹر شعیب سلطان نے عرب نیوز کو بتایا’ یہاں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا جب فلم کی کاسٹ اور عملہ فلم کی سکریننگ کے لیے سعودی عرب آیا ہو‘۔
’یہ فلم سچے واقعات پر مبنی ہے۔ اور ہم ایک ہیرو کا جشن منا رہے ہیں۔ اس کا نام اقبال میسح تھا۔ وہ مزدور اور انسانی حقوق کے بارے میں بات کرتا تھا۔ یہ ایک بہت اہم موضوع ہے‘۔
ان کا کہنا تھا ’ہم  فلم کی سعودی عرب میں نمائش کے لیے پر جوش ہیں۔ ہمارے خیال میں یہ ایک طرح سے عالمی فلم ہے۔ ہم کئی فیسٹول میں جاچکے ہیں۔ اس فلم کو سعودی عرب میں دکھانا چاہتے تھے جو ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے۔ ہمیں بہت سے مواقع نظر آتے ہیں اور لوگ تعاون کرنے کے لیے پر جوش ہیں‘۔

مختلف فنکاروں کے فن پارے بھی نمائش کے لیے رکھے گئے تھے (فوٹو: عرب نیوز)

مرکزی اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا تھا’ سفارتخانے کی میزبانی میں ہونے والے ایونٹس پاکستان اور اس کے لوگوں کا مثبت اور زیادہ حقیقی امیج بناتے ہیں‘۔
فلم پریمیئر کے موقع پر پاکستانی ثقافت اور پکوانوں کے ایک حصے کے طور پر آم اور مختلف فنکاروں کے 40 سے زیادہ فن پارے بھی نمائش کے لیے رکھے گئے تھے‘۔
ایک پاکستانی فنکارہ فاطمہ مظاہر نے بتایا ’میں چاند پر ہوں اور بہت خوش ہوں۔ مجھے خوشی ہے سفارتخانے نے ہمیں سعودی عرب میں نمائش کا یہ موقع فراہم کیا جس سے ہم محبت کرتے ہیں‘۔
ایک اور پاکستانی آرٹسٹ فرحین کنول نے فلم پریمیئر میں دنیا بھر میں متعدد پاکستانی فنکاروں کے فن پاروں کو ’پاکستان لیگیسی‘ کے عنوان سے ایک آرٹ گیلری میں جمع کیا۔

شیئر: