سعودی ۔جاپانی اینیمیٹڈ فلم 'فیوچر فوک ٹیلز 2' کا پریمیئر
سعودی ۔جاپانی اینیمیٹڈ فلم 'فیوچر فوک ٹیلز 2' کا پریمیئر
اتوار 24 مارچ 2024 18:19
کہانی کا پہلا سیزن دنیا میں 100 ملین سے زیادہ شائقین نے دیکھا تھا۔ فوٹو مانجا الانتاج
سعودی پروڈکشن کمپنی مانجا پروڈکشنز اور جاپانی کمپنی ٹوئی اینی میشن مل کر ’فیوچر فوک ٹیلز‘ کا دوسرا سیزن رواں سال نشر کریں گی۔
عرب نیوز کے مطابق ٹوکیو میں ہونے والے اینمی کنونش میں سنیچر کو بتایا گیا ہے کہ چار سال قبل اس کہانی کا پہلا سیزن دنیا میں 100 ملین سے زیادہ شائقین نے دیکھا تھا۔
فیوچر فوک ٹیلز میں اسماء نامی ایک ضعیف خاتون اپنے تین پوتے، پوتیوں کو عرب لوک کہانیاں سناتی ہے جس کے لیے معروف جاپانی اداکارہ ماساکو نوزاوا کی آواز دی گئی ہے۔
سعودی کمپنی مانجا پروڈکشنز نے ٹوکیو میں ہونے والے بڑے کنونشن ’اینمی جاپان 2024‘ کے پویلین میں 'فیوچر فوک ٹیلز 2' کے پوسٹرز کا جاپانی اور عربی زبان میں افتتاح کیا ہے۔
فیوچر فوک ٹیلز کا دوسرا سیزن سعودی عرب کے شہر نیوم میں ہوگا، جس کا اعلان مانجا پروڈکشنز کے نیوم کے ساتھ خصوصی معاہدے کے تحت 2020 میں کیا گیا تھا۔
قبل ازیں سعودی ’مانجا پروڈکشنز‘ اور جاپانی ’ٹوئی اینیمیشن‘ نے 2017 میں ’دی ووڈ کٹر ٹریزر‘ اور 2021 میں ’دی جرنی‘ اینمیٹڈ فلمز میں تعاون کیا تھا۔
واضح رہے کہ مملکت میں دنیا کا پہلا ’ڈریگن بال‘ تفریحی پارک بنانے کے لیے جاپانی اینی میشن پروڈکشن کمپنی ’ٹوئی اینیمیشن‘ قدیہ انویسٹمنٹ کمپنی کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں