ابوظبی پولیس نے معذور عرب لڑکی کی خواہش پوری کر دی
ملاقات کے موقع پر رینڈ کو تحائف اور گلدستہ پیش کیے گئے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
ابوظبی پولیس نے ایک معذور نوجوان عرب لڑکی کی خواہش پوری کرتے ہوئے اس کے گھر کا دورہ کیا۔
الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی پولیس کے 3 افسران ’سپیشل‘ (معذور) عرب لڑکی ’رینڈ‘ کی خواہش پوری کرتے ہوئے اس کے آبائی گھر گئے۔ افسران نے رینڈ کو تحائف اور گلدستہ پیش کیا۔
رینڈ نے کمیونٹی خدمات کے حوالے سے ابوظبی پولیس کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔
ابوظبی پولیس افسران نے ملاقات کے دوران رینڈ سے اس کی صحت، خوابوں اور خواہشات کے بارے میں دریافت کیا۔
رینڈ کے والدین نے ابوظبی پولیس کو کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے ان کے غیرمعمولی عزم کی تعریف کی اور کہا کہ ابوظبی پولیس نے گھر پر آکر اور رینڈ سے ملاقات کرکے نہ صرف ان کی بیٹی کو بے پناہ خوشی دی بلکہ کبھی نہ بھلانے والی یادیں دی ہیں۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں