Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں سیکیورٹی اور سیفٹی میں تعاون پر غیرملکی کے لیے اعزاز

دبئی پولیس نے بروقت درست اقدام پر محمد قیصر کا شکریہ ادا کیا (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے معاشرے میں سیکورٹی اور سیفٹی کے استحکام میں تعاون اور اچھے رویے پر ایک مقیم غیرملکی کی ستائش کی ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق دبئی پولیس کے عہدیدار کرنل عبدالسلام المھری نے نوجوان غیرملکی محمد قیصر محمد حنیف کو اعزاز سے نوازا۔ 
انہوں نے کہا کہ ’محمد قیصر کے بروقت اقدام اور اچھے فیصلے سے معاشرے میں سیکیورٹی اور سیفٹی کے استحکام میں مدد ملی‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’دبئی پولیس کی قیادت تعاون کرنے والے سپاہیوں یا عوام کی عزت افزائی کرتی ہے‘۔
’ایسے ہرعمل اور اقدام کی ستائش کی جاتی ہے جس سے معاشرے کے افراد میں سیکیورٹی اور سیفٹی کا احساس مستحکم ہوسکے۔‘
کرنل عبدالسلام المھری نے بروقت درست اقدام پر محمد قیصر کا شکریہ ادا کیا۔
محمد قیصر نے کہا کہ ’اس حوصلہ افزائی سے پولیس کے ساتھ تعاون کی اہمیت کا شعور گہرا ہوگا اور معاشرے کی خدمت اور استحکام کے فروغ میں تعاون کا جذبہ بڑھے گا۔‘ 

شیئر: