Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عر ب اور علی بابا میں کھجوروں کی عالمی مارکیٹنگ کے لیے معاہدہ

مملکت میں کھجور کی سالانہ پیداوار 1600 ملین ٹن سے تجاوز کرگئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے چینی ای مارکیٹنگ کمپنی ’علی بابا‘ کے ساتھ کھجوروں کی مارکیٹنگ کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔
معاہدے کا مقصد 23 سعودی کمپنیوں کوعالمی سطح پر سعودی کھجوروں کی مارکیٹنگ کے لیے علی بابا کا ای کامرس پلیٹ فارم استعمال کرنے کے قابل بنانا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق کھجوراوراس کی مصنوعات کے قومی مرکز کے وفد نے چین کا دورہ کیا جہاں معروف ای مارکیٹنگ کمپنی علی بابا سے تجارتی معاہدہ بھی کیا۔
قومی مرکز کے وفد نے علی بابا کمپنی کے مرکزی دفتر کا بھی دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وفد کے ارکان کو ای مارکیٹنگ کے جدید طریقوں سے آگاہ کیا گیا جس کے ذریعے عام صارف تک مصنوعات کو متعارف کرانا آسان ہوتا ہے۔
 کھجوروں کے قومی مرکز کی جانب سے سعودی کمپنیوں کےلیے تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کے حوالے سے بھی بات کی گئی جس کا مقصد سعودی کمپنیوں کو ای مارکیٹ کی تربیت فراہم کی جاسکے گی۔
واضح رہے سعودی عرب میں کھجوروں کی برآمدات میں رواں برس کی پہلی سہ ماہی کے دوران غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جن ممالک میں رواں برس سعودی عرب کی کھجوریں ریکارڈ ایکسپورٹ ہوئی ان میں آسٹریا، ناروے ، ارجنٹائن، برازیل، پرتگال، جرمنی اور کینڈا شامل ہے۔
خیال رہے سعودی عرب کا شمار دنیا میں کھجور برآمد کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے مملکت میں سالانہ کھجور کی پیداوار 1600 ملین ٹن سے تجاوز کرگئی ہے۔

شیئر: