Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روڈ کوالٹی انڈیکس، سعودی عرب جی 20 ممالک میں چوتھے نمبر پر

مملکت میں 77 فیصد سے زیادہ سڑکیں حفاظتی معیار پر پوری اترتی ہیں۔ (فوٹو عکاظ)
سعودی روڈز جنرل اتھارٹی (آر جی اے) کے ایک سروے کے مطابق سعودی عرب کا روڈ کوالٹی انڈیکس بڑھ کر5.7 ہوگیا۔ سعودی عرب کو جی 20 ممالک میں چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے۔
سروے میں بتایا گیا کہ سعودی عرب کی 77 فیصد سے زیادہ سڑکیں حفاظتی معیار پر پوری اترتی ہیں جو گزشتہ سال کے 66 فیصد ہدف سے زیادہ ہیں۔
عکاظ اخبار کے مطابق کارکردگی کے یہ نتائج مملکت کی جانب سے روڈز سیکٹر اسٹریٹجی کے آغاز کے 500 دن بعد سامنے آئے جو سیفٹی، معیار اور ٹریفک کثافت پر مرکوز ہے۔
روڈز جنرل اتھارٹی نے اس حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا سروے کیا ہے۔ اتھارٹی نے سڑکوں کے معیار اور ٹریفک سیفٹی کی سطح کو منظم کرنے اور بڑھانے کے حوالے سے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اقدامات پر عمل درآمد کیا ہے۔
ٹریفک حادثات سے متعلق ڈیٹا جمع کرنے، تجزیہ کرنے اور حادثات  کی شرح کم کرنے کےلیے موثر منصوبے اور پرگرام تیار کرنے کے لیے ایک روڈ سیفٹی ڈیٹا سینٹر قائم کیا۔
اس کے علاوہ ٹریفک سیفٹی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی روڈ اسسمنٹ پروگرام (آئی آر اے پی) کے لئے ایک علاقائی دفتر کھولا ہے۔
اتھارٹی نے سڑکوں کی دیکھ بھال کے معاہدوں کو کارکردگی پر مبنی معاہدوں میں بھی تبدیل کیا تاکہ کام کے معیار کو بہتر بنایا ،پلوں کے انتظام اور اس کے بنیادی ڈھانچے کے معیار کی درست نگرانی کے لئے ایک جدید نظام تیار کیا جاسکے۔
اتھارٹی روڈ نیٹ ورک پر سیفٹی اور تیاری کی سطح کو بڑھانے کی کوشش کررہی ہے۔ سڑک کے معیار کے حوالے سے چھٹی عالمی درجہ بندی کےلیے کوشاں ہے۔ سڑک کے حادثات میں اموات کی تعداد کو فی ایک لاکھ افراد پر 5 سے کم کیسز تک پہنچانے کی کوشش ہے۔ 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: