Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریم نواز کی اولمپیئن ارشد ندیم کے گھر آمد، 10 کروڑ روپے اور کار کا انعام دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف میاں چنوں کی نواحی گاؤں میں اولمپیئن ارشد ندیم کے گھر پہنچ گئیں اور 10 کروڑ روپے کا چیک اور گاڑی انعام کے طور پر دی۔
منگل کو وزیر اعلیٰ کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مریم نواز شریف نے ارشد ندیم کی والدہ محترمہ رضیہ پروین کو گلے لگا لیا اور مبارکباد پیش کی۔
مریم نواز نے ارشد ندیم کی والدہ کو اپنے ساتھ بٹھایا اور کافی دیر باتیں کرتی رہیں۔ وزیر اعلیٰ نے گھر کے اندر خود جاکر ارشد ندیم کے اہل خانہ سے ملاقات کی، اور اہل خانہ کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنوائیں۔
اولمپئین ارشد ندیم نے اولمپکس مقابلوں کی یاد تازہ کی اور اپنی کاوش سے آگاہ کیا۔ مریم نواز نے اولمپیئن ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا اور ہنڈا سوک کار کی چابی پیش کی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کوچ سلمان اقبال بٹ کو بھی پچاس لاکھ روپے کا چیک دیا۔ انہوں نے ارشد ندیم کے  کوچ اور استاد کو بھی شاباش دی۔
ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے قوم کو بے مثال خوشی سے ہمکنار کیا۔

شیئر: