Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرس اولمپکس کے بعد ارشد ندیم کے پاس مجموعی دولت کتنی؟

آنے والے برسوں میں جیولن تھروو کے مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم اور انڈیا کے نیرج چوپڑا کے درمیان ہونے والے مقابلے پر کروڑوں شائقین کی نظریں ہوں گی۔
یوں تو ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا روایتی حریف ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے دوست بھی ہیں لیکن پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی جانب سے سونے کا تمغہ جیتنے کے بعد یہ مقابلہ مزید سخت ہوگیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق نیرج چوپڑا نے پیرس اولمپکس میں 89.45 میٹر دور نیزہ پھینکا جبکہ ارشد ندیم نے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 92.97 میٹر نیزہ پھینک کر ملک کے لیے 40 سال بعد سونے کا تمغہ جیت لیا۔
ان دونوں ایتھلیٹس کے درمیان اگر موازنہ کیا جائے تو نیرج چوپڑا کو حکومت سمیت کارپوریٹ سیکٹر سے زیادہ مدد حاصل ہوئی۔
انڈر 20 لیول پر ورلڈ ریکارڈ قائم کر کے شہرت حاصل کرنے والے نیرج چوپڑا 2023 کی ورلڈ چیمپیئن شپ اور ٹوکیو 2020 اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔
جی کیو انڈیا کے مطابق نیرج چوپڑا کی مجموعی دولت 45 لاکھ ڈالر ہے اور وہ اومیگا، انڈر آرمر اور دیگر کئی برینڈز کی مشہوری کرتے ہیں۔
اُن کے مقابلے میں ارشد ندیم کی مجموعی دولت اولمپکس سے قبل بہت کم تھی۔
 

نیرج چوپڑا کو حکومت سمیت کارپوریٹ سیکٹر سے زیادہ مدد حاصل ہوئی۔ (فوٹو: اے ایف پی)

کئی رپورٹس کا دعویٰ کا ہے کہ ارشد ندیم کی دولت ایک کروڑ انڈین روپے سے بھی کم تھی تاہم گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کی نیٹ ورتھ میں اضافہ ہوا ہے۔
ارشد ندیم کو ملنے والے انعامات کے مطابق انہیں اب تک 15 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد رقم ملنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔
اس رقم میں سے 10 کروڑ روپے انہیں صوبہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے دیے گئے ہیں جبکہ پاکستانی میڈیا کے مطابق پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان نے ایتھلیٹ کو 20 لاکھ روپے مزید دینے کا اعلان کیا ہے۔
اسی طرح ارشد ندیم کو پانچ کروڑ روپے سندھ حکومت کی جانب سے ملیں گے جبکہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی انہیں 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔
صرف یہ ہی نہیں، پاکستانی سنگر علی ظفر نے بھی ایتھلیٹ کو 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا جبکہ کرکٹر احمد شہزاد نے بھی اپنی فاؤنڈیشن کی جانب سے ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔

شیئر: