سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جمہوریہ گنی کے صدر ممادی ڈمبویا کی جانب سے ایک تحریری مکتوب موصول ہوا ہے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں ہم آہنگی اور مشاورت بڑھانے کے طریقوں کا اجاگر کیا گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق گنی کے وزیر منصبوبہ بندی اور بین الاقوامی تعاون اسماعیل نبی نے منگل کو ریاض میں سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر عبدالکریم الخریجی سے ملاقات کی اور انہیں مکتوب حوالے کیا۔
اس موقع پر دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔