Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کی ترسیلات زر میں 11 فیصد اضافہ

سعودی شہریوں کی بیرون ملک ترسیلات 5.12 ارب ریال رہی ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی سینٹرل بینک ( ساما) نے کہا ہے کہ’ جون 2024 کے دوران مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
جو گزشتہ برس جون 2023 میں ترسیلات زر 10.84 ارب ریال کے مقابلے میں اس سال اسی مہینے میں 12.1 ارب ریال تک پہنچ گئی ہیں۔
اخبار24 کے مطابق جون 2024 کے دوران سعودی شہریوں کی بیرون ملک ترسیلات 5.12 ارب ریال رہی جو جون 2023 کے مقابلے میں ایک فیصد کم ہے۔ گزشتہ برس جون میں ترسیلات 5.15 ارب ریال رہی تھیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں سعودی عرب، ترسیلات زر کی آمد سب سے بڑا ذریعہ ہے۔
جولائی 2022 سے مارچ 2023 تک بھیجی گئی ترسیلات زر میں مملکت نے پچاس فیصد حصہ دیا کیونکہ سعودی عرب تاریخی طور پر پاکستانی ورکرز کےلیے ایک اہم منزل رہا ہے۔
سعودی عرب اور امارات عالمی ترسیلات زر کے منظرنامے میں بنیادی پلیئر ہیں۔ 2022 میں دونوں ملکوں سے مشترکہ ترسیلات زر کا اخراج تقریبا 79 ارب ڈالر تھا۔
صرف سعودی عرب نے 39.3 ارب ڈالر کا حصہ لیا جس سے ترسیلات زر وصول کرنے والے ملکوں کی معیشیتوں پر اس کے نمایاں اثرات اجاگر ہوئے۔

شیئر: