Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی صدر محمود عباس سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

مسئلہ فلسطین سے متعلق ترک پارلیمنٹ کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔(فوٹو: اے پی)
فلسطین کے صدر محمود عباس دو روزہ سرکاری دورے پر بدھ کو انقرہ پہنچ گئے۔ وہ  ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کریں گے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان، حکام اور انقرہ میں عرب سفیروں نے ان کا خیرمقدم کیا۔
صدر محمود عباس ماسکو کے دورے کے بعد ترکیہ پہنچے ہیں۔ صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات دونوں رہنماوں اور دوست ملکوں کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا حصہ ہے۔
یہ دورہ ایسے وقت ہورہا ہے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان دس ماہ سے جاری جنگ رکوانے کی کوششیں ناکام ہورہی ہیں۔ 
صدر محمود عباس جمعرات کو مسئلہ فلسطین سے متعلق ترک پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

شیئر: