Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن نے ایک ہفتے میں امداد سے لدے 118 ٹرک غزہ بھیج دیے

خوراک، کپڑے، طبی سامان، خیمے اور بستر جیسی ضروریات شامل ہیں۔( فوٹو: پیٹرا)
اردن نے اگست کے دوسرے ہفتے کے دوران غزہ کے باشندوں کےلیے امدادی سامان سے لدے 118 ٹرک بھیجے ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی پیٹرا کے مطابق امداد سے لدے ٹرک جو ہر ہفتے بھیجے جاتے ہیں، ضرورت مندوں کے لیے تیار کھانا، خوراک، کپڑے، کمبل، طبی سامان، خیمے اور بستر جیسی ضروریات شامل ہیں۔
اردن کی ہاشمی چیئرٹی آرگنائزیشن نے ایک بیاان میں بتایا’ اکتوبر کے شروع میں تنازع کے بعد سے تقریبا تین ہزار 150 ٹرکوں اور 53 طیاروں کے ذریعے امداد غزہ بھیجی گئی ہے‘۔
علاوہ ازیں جنوبی غزہ میں اردن کے فیلڈ ہسپتال کے عملے نے گزشتہ روز خان یونس کے باشندوں میں فوڈ پیکیج تقسیم کیے۔
ہسپتال کے فورس کمنڈر نے بتایا کہ ’ایک ہزار پارسلوں میں دیگر امدادی سامان شامل ہے‘۔
یاد رہے سعودی عرب بھی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے ذریعے اردن کے تعاون سے فلسطینی متاثرین میں ایئر ڈراپ کے ذریعے امداد فراہم کررہا ہے۔
غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس میں اردنی آرمڈ فورسز کے تعاون سے امدادی سامان پہنچایا گیا۔

شیئر: