Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کو امارات کی جانب سے امداد

13 ہزار سے زیادہ خیموں میں 72 ہزار افراد کو شیلٹر فراہم کیا جا چکا ہے۔( فوٹو: وام)
 متحدہ عرب امارات نے مشرقی خان یونس سے بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کو امداد فراہم کی ہے جبکہ اسرائیل نے علاقے سے انخلا کے احکامات جاری کیے ہیں۔
امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق بے گھر افراد میں خیمے، فوڈ باسکٹس اور ہنگامی ضروریات کا سامان تقسیم کیا گیا ہے۔
 تقسیم کیے جانے والے فوڈ پارسل کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جو غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں خاندانوں تک پہنچ رہے ہیں۔
انخلا کے آغاز سے امارات کی رضا کارٹیموں نے خیمے نصب اور بے گھر افراد میں فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں۔ اب تک 13 ہزار سے زیادہ خیموں میں 72 ہزار سے زیادہ افراد کو شیلٹر فراہم کیا جا چکا ہے۔

شیئر: