Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب تک کا مہنگا ترین باز 4 لاکھ ریال میں فروخت

’الٹرا وائٹ نامی باز پر ایک لاکھ ریال میں بولی کا آغاز ہوا اور 4 لاکھ ریال پر بولی بند ہوئی‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں فالکن کلب کے تحت منعقد بازوں کی نیلامی جاری ہے جہاں منگل اور بدھ کی درمیانی شب اب تک کا مہنگا ترین باز 4 لاکھ ریال میں فروخت ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فالکن کلب کی نیلامی میں سعودی عرب میں متعین امریکی سفیر مائیک رٹنی نے بھی بطور خاص شرکت کی ہے۔
نیلامی کے لیے دو باز پیش کئے گئے جو امریکی فارم ہاؤس کی ملکیت کے تھے۔
پہلے باز کا نام سپر وائٹ تھا جس پر بولی کا آغاز 40 ہزار ریال سے ہوا اور 86 لاکھ ریال پر بولی بند ہوئی۔
دوسرا الٹرا وائٹ نامی باز نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تو اس پر ایک لاکھ ریال میں بولی کا آغاز ہوا اور بالآخر بولی 4 لاکھ ریال پر بند ہوئی۔

سعودی عرب میں متعین امریکی سفیر مائیک رٹنی نے بھی بطور خاص شرکت کی ہے۔

واضح رہے کہ فالکن کلب کی نیلامی میں سعودی عرب، خلیجی ممالک اور دنیا بھر سے بازوں کے مالکان اور پالنے کا شوق رکھنے والے شریک ہیں۔
بازوں پر نیلامی کی کارروائی فالکن کلب کے سوشل اکاؤنٹ پر براہ راست دیکھی جاسکتی ہے۔

شیئر: