Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ایک ہفتے میں تعلیمی اخراجات ایک ارب ریال سے زیادہ

ایک ہفتے میں کھانے اور مشروبات پر 1.737 ارب ریال کے اخراجات ہوئے۔ (فوٹو ایکس)
سعودی عرب میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر17 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران تعلیمی  شعبے میں 1.01 ارب ریال خرچ کیے گئے۔
الاقتصادیہ کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق تعلیمی اخراجات گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں تقریبا 127.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے حوالے سے تقریبا 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 
گزشتہ ہفتے کے دوران تعلیم کے شعبے پر ہونے والے اخراجات پوائنٹس آف سیل کے ذریعے صارفین کے کل اخراجات کا 7.5 فیصد تھے۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران  پوائنٹس آف سیل کے ذریعے صارفین کے کل اخراجات 13.56 ارب ریال تک پہنچ گئے جس میں ہفتہ وار 3.6 فیصد اضافہ ہوا۔
ایک ہفتے کے دوران کھانے اور مشروبات پر 1.737 ارب ریال کے اخراجات کیے گئے۔ اس میں 2.6 فیصد کمی رہی۔ ریستوران اور کیفے پر 4.4 فیصد اخراجات کم ہوئے جو 1.87 ارب ریال تک رہے۔
گزشتہ ہفتے تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل تفریح و ثقافت کے شعبے پر اخراجات میں 11.8 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ 318.2 ملین ریال تک پہنچ گئے۔
سعودی دارالحکومت ریاض کے رہائشیوں کے اخراجات گزشتہ ہفتے 7 فیصد اضافے سے 4.63 ارب ریال تک پہنچ گئے جبکہ جدہ کے شہریوں نے 1.5 فیصد اضافے سے 1.87 ارب ریال گزشتہ ایک ہفتے کے دوران خرچ کیے۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تمام شعبوں میں 204.3 ملین ٹرانزیکشن ہوئیں اور ایک ٹرانزیکشن کی اوسط 66.4 ریال رہی۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: