زائرین کے تجربے کو بڑھانے کے لیے نیا عمرہ پروگرام
پروگرام کسی ایجنٹ کے بغیر اعلی معیار کو یقینی بناتا ہے۔( فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے ٹائریکٹ عمرہ پروگرام کا اعلان کیا ہے جو کمپنیوں کو براہ راست زائرین کی خدمت اور کسی ایجنٹ کے بغیر اعلی معیار کو یقینی بناتا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس کا مقصد سعودی عرب میں تاریخی مقامات کے دورے اور مملکت کے پر کشش مقامات کو دریافت کرکے زائرین کے تجربات کو بڑھانا ہے۔
2023 میں زائرین کی تعداد 13.5 ملین ریکارڈ کیے جانے کے بعد یہ پروگرام خدمات فراہم کرنے والوں کی مدد کرتا ہے۔ کمپنیوں کو پروفیشنل منزل کے انتظام اور ٹرپ آرگنائزیشن کو اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔
سعودی وژن 20230 کےایک حصے حجاج تجربہ پروگرام کے اشتراک سے وزات نے مکہ مکرمہ میں عمرہ تنظیموں کا اجلاس کیا، جس کی سربراہی سعودی وزیر حج اور عمرہ توفیق الربیعہ نے کی۔
ایس پی اے نے بتایا یہ اجلاس عمرے کے تجربے کو بہتر بنانے اور نجی شعبے کو سال بھر خدمات فراہم کرنے کے لیے با اختیار بنانے کے لیے وزارت کی حکمت عملی کے مطابق ہے۔
یہ طریقہ کار کو بھی ہموار کرتا ہے اور عمرے کے پورے سفر کے دوران عزم اور تعمیل کے معیارات کو نافذ کرتا ہے۔
اجلاس میں اعلی معیار کی خدمات کو یقینی بنانے کےلیے چیلنجوں اور مجوزہ حل پیش کیے گئے۔ کمپنیوں کو کارکردگی کی نگرانی کےلیے نئے ٹولز اور انڈیکیٹرز سے متعارف کرایا گیا۔
اجلاس میں عمرہ سیزن کے لیے سٹریٹجک حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال اور جدید خدمات کا آغاز کیا گیا۔
وزات حج وعمرہ ہر سال زیادہ سے زیادہ زائرین کا خیرمقدم کرنے اور سعودی وژن 2030 کے مطابق ایک بھرپور، منفرد اور ایمانی سفر فراہم کرنے کے ارادے سے عمرہ خدمات میں اضافہ جاری رکھے ہوئے ہے۔